مالے: مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس کی21 اپریل کے پارلیمانی انتخابات 2024 میں جیت یقینی ہے۔ سرکاری نتائج کا اعلان پیر 22 اپریل کو متوقع ہے۔ مالدیپ کے مقامی میڈیا ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق حکمران PNC نے 93 میں سے 50 نشستیں جیت کر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں اکثریت نصف سے زیادہ سیٹیں جیت کر حاصل کی جاتی ہے ۔ معیزو کی قیادت میں PNC نے 59 نشستیں حاصل کیں، اس کے بعد مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی 10 نشستوں پر اور آزاد امیدوار نو نشستوں پر کامیاب ہیں۔ مالدیپ ڈیولپمنٹ الائنس نے دو نشستیں جیتیں جبکہ جمہوری پارٹی کو ایک نشست ملی۔