مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو سزائے قید

   

مالے ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں جمعرات کے روز پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ہوٹل کو ڈیولپ کرنے کیلئے مختلف استوائی جزائر کو کرائے پر دیتے ہوئے حکومت کو ملنے والی ایک ملین ڈالرس کی رقم خود اپنے پاس رکھ لی تھی۔ سزائے قید کے علاوہ ان پر عدالت نے 5 ملین ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔