مالٹا ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مالٹا میں حکام نے ہفتے کے روز معروف کاروباری شخصیت یورگن فینیچ پر ایک خاتون صحافی کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ صحافی ڈافنی کاروانا گالیزیا مالٹا کی سیاست میں کرپشن پر اپنی تحقیقاتی رپورٹوں کی وجہ سے مشہور تھیں۔ انہیں سن 2017 میں ایک کار بم حملے میں قتل کیا گیا۔ ان کی فیملی کا الزام ہے کہ اس قتل میں مالٹا کی با اثر کاروباری شخصیت یورگن فینیچ ملوث تھے۔ مالٹا پولیس نے انہیں دس روز پہلے گرفتار کیا۔ مقتولہ صحافی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مالٹا کے وزیراعظم جوزف موسکٹ کا ملزم کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ اسکینڈل کے مدنظر ملک میں بعض حلقوں نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔