وائیلیٹا 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے اہم ممالک جرمنی، فرانس اور اٹلی کے ساتھ مالٹا نے سمندروں سے بچائے جانے والے مہاجرین کو یورپی ممالک میں تقسیم کرنے کا ایک ضابطہ تیار کیا ہے۔ منگل کے دن لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کی ایک ملاقات میں اس منصوبے پر غور کیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ کتنے ممالک رواں ماہ طے پانے والے مالٹا ڈیکلریشن پر دستخط کریں گے۔ یورپی کمیشن نے اس منصوبے کو اہم قرار دیا ہے کیونکہ ابھی تک اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا کہ سمندروں سے بچائے جانے والے مہاجرین کو کون سے ممالک پناہ دیں گے۔
