مالی بحران کے باوجود حکومت وعدہ پر عمل پیرا

   

بی آر ایس کی باتیں گمراہ کن، جگتیال میں گورنمنٹ وہپ اے لکشمن کمار کی پریس کانفرنس
جگتیال۔/5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ وہپ اڈلوری لکشمن کمار نے ایم ایل سی جیون ریڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے ریاست کو قرضوں میں دھکیل دیا تھا جبکہ تلنگانہ کو ایک علحدہ ریاست کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا، جس کو مقروض ریاست میں تبدیل کردیا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست مالی بحران کا شکار ہونے کے باوجود اپنے وعدے کے مطابق کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضے کو ریاست بھر میں معاف کیے جگتیال ضلع کے 65,970 کسانوں کے 5 سو کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے گئے ہیں انہوں نے کہا احتجاجی دھرنا میں حصہ لینے والوں کو پتہ نہیں ہے کیا کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے چند کسانوں کے قرضے معاف نہیں ہوئے لیکن متعلقہ زرعی حکام کسانوں سے درخواستیں لے رہے ہیں اب تک 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ، ریاستی حکومت نے 65 ہزار سے زیادہ کسانوں کے قرضے معاف کیے ہیں، اس لئے 4 ہزار کسانوں کے قرض معاف کرنا کوی معنی رکھتا ہے اسکی بھی ہم ہی ذمہ داری لیتے ہیں جن قایدین نے دھرنے کیے ہیں وہ دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں۔ کے سی آر کی بی آر ایس حکومت نے کتنے لوگوں کے قرضے معاف کیے ہیں؟ سیلاب کی وجہ سے متاثرہ کتنے کسانوں کو مالی امداد دی گئی؟جیون ریڈی اور میں نے قرض معافی کے بارے میں ضلع کلکٹر اور زرعی حکام سے بات کی، اور ہم جلد ہی باقی کسانوں کے قرض معاف کر دیں گے ہم کسانوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ بی آر ایس لیڈروں کی جھوٹی باتوں پر یقین نہ کریں جو اپنی خود غرضی اور مفاد کے لیے کام کرتے ہیں۔