باما۔ مالی کی حکومت نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن (مینوسما)کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مالی کی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز مالی میں یواین مشن کو بھیجے گئے خطہ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے تناظر سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر مالی کی حکومت نے آج سے مینوسما کے فوجی اور پولیس دستوں کی تمام پہلے سے طے شدہ یا اعلان کردہ سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مالی اقوام متحدہ مشن کے تحت کام کرنیوالے دستوں کی سرگرمیوں کیلئے ہم آہنگی اور ضوابط میں سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ایک بہترین منصوبہ بنانے کیلئے مینوسما کے ساتھ ایک رابطہ اجلاس پر غور کر رہا ہے۔