مالی میں تین امن بردار فوجی ہلاک

   

اقوام متحدہ : مالی میں نامعلوم بندوق برداروں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے تین امن برداروں کو ہلاک کردیا اور ان کے حملہ میں 6 دیگر زخمی بھی ہوئے۔ امن برداروں کا قافلہ عصری دھماکو آلہ کی زد میں آیا۔ یو این کے سربراہ انٹونیوگوٹیرس نے حملہ کی مذمت کی ہے۔ مالی میں زائد از 13000 فوجی متعین ہیں جو مختلف مسلح گروپوں کے سبب جاری تشدد پر قابو پانے یو این مشن کا حصہ ہے۔