ماسکو،21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک مالی میں اتوار کو اقوام متحدہ کے قیام امن مشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 10امن بردار فوجی ہلاک اور کم سے کم 25دیگر زخمی ہوگئے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریش نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بتایاکہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے سبھی فوجی چاڈ کے تھے ۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ،‘‘سکریٹری جنرل گٹریس نے چاڈ حکومت اور مہلوکین کے اہل خانہ اور انکے عزیزوں سے اظہار ہمدردی کیاہے ۔’’مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے بتایاکہ دہشت گردوں نے بکتر بندگاڑیوں میں سوارہوکر اتوارکو علی الصبح یہ حملہ کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 2013میں مالی میں امن مشن کا آغاز ہواتھا۔اس مشن میں تقریبا 15ہزار جوانوں پر مشتمل ہے ۔مالی کئی دہشت گردتنظیموں کے نشانہ پر ہے ۔ان میں القاعدہ اور داعش شامل ہیں ۔