بماکو۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مالی کے دارالحکومت بماکو ایک زیر تعمیر تین منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر کر منہدم ہوگئی جس میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری اور مقامی میڈیا نے یہ بات بتائی۔ صبح کی اولین ساعتوں میں منہدم ہوئی اس عمارت میں جو حالانکہ زیر تعمیر تھی لیکن پھر بھی کچھ لوگ جزوی طور پر اس میں رہائش پذیر تھے۔ ملبہ سے اب تک 26 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ بچائو کاری عملہ نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جن لوگوں کو بچایا ہے ان میں ایک چار سالہ بچی بھی شامل ہے۔ عمارت کے مالک کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ مالی میں عمارتوں کا منہدم ہونا ایک عام بات ہے کیوں کہ تعمیری منصبوں کے لیے اجازت لیے بغیر کام شروع کردیا جاتا ہے۔
