مالی میں فوجی بغاوت،صدر مستعفی ، باغی فوجیوں نے قومی کمیٹی تشکیل دی

,

   

بماکو۔مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم باؤبکر کیتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ کیتا نے چہارشنبہ کو سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ اور حکومت بھی تحلیل کررہے ہیں۔75 سالہ کیتا نے کہا،‘‘میں اس لمحے میں اتنے لمبے وقت تک حمایت اور پیار دینے کے لئے مالی کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اپنی ذمہ داری کو چھوڑنے کے میرے فیصلے کے سلسلے میں بتانا چاہتا ہوں۔’’انہوں نے کہا،‘‘میں نہیں چاہتا کہ میرے دور اقتدار میں خون خرابہ ہو۔اگر آج ہماری مسلح افواج کے کچھ لوگ میرے دوراقتدار کو اپنے دخل سے ختم کرنا چاہتے ہیں تو میرے پاس متبادل ہی کیا ہے ؟’’ کیتا نے یہ اعلان مالی کے باغی فوجیوں کے ذریعہ انہیں وزیراعظم باؤبؤسیسے کو یرغمال بنائے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کیا ہے ۔اسی دوران مالی میں فوجی بغاوت کے ذمہ دار عہدیداروں نے صدرجمہوریہ ابراہیم بوبکر کیتا کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے کے بعد قومی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔او آر ٹی ایم 1 نیوز پر باغی فوجیوں کے ترجمان نے کہا کہ “ہم نے عوام کی حفاظت کے لئے ایک قومی کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہم نے اپنے ملک کے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے عوام اور ملک کی تاریخ کے تئیں خود کی وابستگی قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے “۔واضح رہے کہ مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر کیتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ بوبکرنے چہارشنبہ کو سرکاری ٹی وی پر خطاب میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ اور حکومت کو بھی تحلیل کررہے ہیں۔پچاسی سالہ بوبکر کیتا نے کہا کہ “میں مالی کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے مجھے اتنا لمبا تعاون اور پیار دیا اور اپنے منصب سے دستبرداری کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں‘‘۔