مالی میں کشتی اُلٹ جانے سے 12 افراد غرق

   

Ferty9 Clinic

بماکو ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک کشتی جو بازار کو جارہی تھی اور جس میں اشیائے تجارت لادے گئے تھے دریائے نائیجر مالی میں اُلٹ جانے سے کم از کم 12 انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ مہلوکین ہفتہ واری بازار میں شرکت کے لئے دریا کے راستے اپنے مالِ تجارت کے ساتھ وسطی مالی جارہے تھے تاکہ ہفتہ وار بازار سے خریداری کرنے والے دیہی عوام کو اپنی اشیاء فروخت کرسکیں۔ کشتی اپنی منزل سے صرف 5 کیلومیٹر کے فاصلے پر غرق ہوگئی ۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے ۔