حیدرآباد ۔ سکندرآباد کے علاقہ ویسٹ ماریڈ پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مالی پریشانیوں کے نتیجہ میں شیئر مارکٹ کے اسٹاک بروکر نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ آر وکرم گذشتہ دو ماہ سے معاشی پریشانیوں کے نتیجہ میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے اپنے اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔