حیدرآباد ۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 44 سالہ رخسانہ بیگم جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن سید فیاض کی بیوی تھیں ، اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ رخسانہ بیگم کے شوہر سید فیاض سے کارپنٹر ہیں ، لاک ڈاؤن اور موجودہ صورتحال کے سبب روزگار نہ ہونے سے یہ خاندان مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔چلکل گوڑہ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔