مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 26 سالہ شیخ غوث نے خودکشی کرلی۔ شیخ غوث پیشہ سے ویلڈر تھا جو ماروتی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے سال2017 میں عائشہ نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور پرسکون زندگی بسر کررہے تھے۔ حالیہ دنوں لاک ڈاؤن کے سبب کاروبار نہ ہونے سے غوث شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔