مالیاتی اداروں کو قرض کے سلسلہ میں حکومت کی ہدایات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے مالیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ 500 مربع میٹر تک کے رہائشی پلاٹس کیلئے قرض کے سلسلہ میں منظورہ بلڈنگ پلان کی نقل کیلئے اصرار نہ کریں۔ یہ ادارے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا بلڈنگ پرمٹ آرڈر سے متعلق درخواست کا موقف حاصل کرکے قرض کی کارروائی کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ ٹی ایس بی۔ پاس کے تحت بلڈنگ پرمیشن اور لے آؤٹ اپرول میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور عوام کو سہولت پہنچانے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس قانون پر 16 نومبر 2020 سے عمل کیا جارہا ہے۔ بلڈنگ پرمیشن تین مراحل میں جاری کئے جائیں گے ۔ فوری رجسٹریشن، فوری منظوری اور سنگل ونڈو کے تحت اجرائی عمل میں آئیگی۔ فوری رجسٹریشن اور بلڈنگ پرمٹ آرڈر کی نقل پیش کرنا لازمی رہے گا۔ اگر درخواست گذار بلڈنگ پلان پیش کرتا ہے ٹی ایس بی ۔ پاس کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا بلڈنگ پرمٹ آرڈر جاری کرے گا۔