نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مالیگاؤں دھماکہ 2008ء کے ایک مہلوک کے والد سے کہا کہ اس کیس میں ٹرائل منعقد کرنے والے جج کی میعاد میں توسیع کیلئے اپنی درخواست ممبئی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کرے۔ متعلقہ جج رواں سال فبروری میں سبکدوش ہوگئے۔ شمالی مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں فرقہ وارانہ طور پر حساس ٹیکسٹائیل ٹاؤن مالیگاؤں کے دھماکہ میں 7 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔