مان کا فصل کی خرابی پر 15000 فی ایکڑ معاوضہ کا اعلان

   

چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے اتوار کو اعلان کیا کہ حالیہ ماضی میں غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ 15,000 روپے فی ایکڑ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی جائزہ لینے کی ہدایات دے دی تھیں اور آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد معاوضے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم پچھلی حکومتوں کی طرف سے فصل کی خرابی کے لیے دیے گئے معاوضے کے مقابلے میں 25 فیصد ہے ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مستحقین کو مناسب معاوضہ ملے گا اور کسانوں کو ماضی کی طرح 50، 62 روپے کے چیک نہیں ملیں گے ۔