مانسون اجلاس سے قبل حکومت کی آل پارٹی میٹنگ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے حکومت نے وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں آج آل پارٹی میٹنگ منعقد کی ، جس میں اجلاس کی کارروائی کو بحسن و خوبی چلانے کے بشمول مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مانسون اجلاس جمعرات 20 جولائی کو شروع ہوگا اور 11اگست تک چلے گا۔ 23 روزہ اجلاس میں جملہ 17نشستیں ہوں گی۔ کل جماعتی اجلاس کے دوران حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو یقینی بنانے کیلئے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی۔قبل ازیں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے تمام پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ مانسون اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام اور دیگر مسائل پر بامعنی بحث میں حصہ لیں۔مانسون سیشن میں تقریباً 32 بل پیش کیے جانے کی امید ہے ۔حالیہ اپوزیشن اتحاد کے بعد مانسون اجلاس میں زبردست گرماگرمی متوقع ہے۔