مانسون سے قبل گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا ہنگامی منصوبہ

   

حیدرآباد ۔5 ۔ جون (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے مانسون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ مانسون کی آمد سے قبل نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی اور زائد بارش کی صورت میں عوام کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے بارش کی صورت میں متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کی جہاں عمارتوں کے سیلرس میں پانی داخل ہونے کا امکان رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ سلم علاقوں کے عوام کو بارش کے پانی سے بچانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہے ۔ عہدیداروں نے مانسون سے قبل سیوریج لائین کی صفائی ، اسٹرانگ واٹر ڈرین کی صفائی اور سڑ کوں کی مرمت کے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے اسسٹنٹ انجنیئرس اور ڈپٹی انجنیئرس کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت مانسون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قدیم اور خستہ حال عمارتوں کے مالکین کو نوٹس جاری کی جارہی ہے تاکہ بارش سے قبل انہدام یا پھر مرمتی کام انجام دیتے ہوئے عوامی زندگی کا تحفظ کریں۔ سیلرس میں پانی کے نکاسی کے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے تحت ڈیساسٹر ریسپانس فورس کی ٹیموں کے علاوہ مانسون کے لئے علحدہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے مانسون ایکشن پلان کے تحت 36.9 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں سڑکوں کی تعمیر کے 14 پراجکٹس مکمل کرلئے گئے ۔ ر