حیدرآباد، 10 اگست : انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے کونسلنگ کا 12 اگست کو 9 بجے صبح آئی ٹی آئی، مانو کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں اہتمام کیا جارہا ہے ۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل نے بتایا کہ کونسلنگ کے دن طلبہ نوٹس بورڈ پر اپنا میرٹ نمبر دیکھ سکیں گے ۔ حکومت ہند کے قواعد کے تحت ریزرویشن پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر امیدواروں کو 10 ویں / ایس ایس سی یا مساوی بورڈ امتحان کے مارکس میمو، جس اسکول/ کالج میں بھی آخری مرتبہ داخلہ تھا کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ و بونافائیڈ؛ طبقہ / زمرہ کا سرٹیفکیٹ (اطلاق کی صورت میں)، آدھار کارڈ اصل دستاویز اور ان کے 2 عدد فوٹو کاپیز، امیدوار کے 4 عدد تازہ رنگین فوٹو کے علاوہ والدین یا سرپرست کی بھی ایک فوٹو کونسلنگ کے وقت تیار رکھنی ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کو قابل واپسی احتیاطی رقم 60 جمع کرانے ہوں گے ۔ مزید تفصیلات http://manuu.edu.in
سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔