نئی دہلی ۔ اولمپک سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور برونز میڈلسٹ مانو بھاکرکی چاندی ہو گئی۔ جیولین تھرور نیرج چوپڑا معاہدوں میں ہندوستانی کرکٹرزکو پیچھے چھوڑنے لگے۔ پیرس اولمپکس میں 2 مرتبہ برونز میڈل جیتنے والی مانو بھاکر سے بڑی کمپنیاں معاہدوں کی خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیرج چوپڑا اور مانو بھاکرکی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، نیرج چوپڑاکی برانڈ ویلیو تقریباً 330 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کے برابر تھی جبکہ اب ان کی برانڈ ویلیو ہاردیک پانڈیا سے بہت زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔ نیرج چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والے نان کرکٹر ایتھلیٹ ہیں۔ 22 سالہ خوبرو مانو بھاکر نے غیر معمولی تیزی سے کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے، انہوں نے مشروب سازکمپنی سے حال ہی میں ڈیڑھ کروڑ روپے میں ایمبیسیڈرکا معاہدہ کیا ہے۔ پیرس اولمپکس سے قبل مانو بھاکرکے معاہدے کی سال کی فیس 25 لاکھ روپے تھی جبکہ مانو بھاکر کی مینجمنٹ کمپنی نے 40 برانڈزکے برانز میڈلسٹ کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا انکشاف کیا ہے۔ ریسلر ونیش پھوگٹ کی میڈل نہ جیتنے کے باوجود برانڈ ویلیو بڑھ رہی ہے، ان کی سالانہ فیس اب 25 لاکھ سے بڑھ پرایک کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے۔
ظہیر خان کا لکھنو سے رابطہ
نئی دہلی: سابق فاسٹ بولرظہیر خان انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل لکھنؤ سوپر جائنٹس کی مشیرکا کردار سنبھالنے کے لیے دوڑ میں ہیں۔ 45 سالہ ممبئی انڈینز میں ٹیم کے سربراہ تھے اور اس سے قبل 2018-2022 تک فرنچائزکے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ کھلاڑی کے طور پر ظہیر نے 100 آئی پی ایل گیمز میں تین فرنچائززممبئی ، رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 سیزن میں حصہ لیا۔ انہوں نے 102 وکٹیں حاصل کیں۔