مانو میں اساتذہ کے لیے قومی سمینار

   

حیدرآباد، 13؍دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے زیر اہتمام اردو میڈیم اساتذہ کے لیے تین قومی سمینارس منعقد کیے جارہے ہیں۔پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی کے بموجب سمیناروں کا مقصد پرائمری اسکول تا یونیورسٹی سطح کے مختلف اردو میڈیم اساتذہ کے لیے مشترکہ پلیٹ فراہم کرنا ہے۔سمینار بعنوان ’’اردو کی تدریس کے عصری تقاضے‘‘ 16 اور 17جنوری 2020کو ہوگا جس کے لیے مقالے جمع کرنے کی آخری تاریخ 10؍جنوری مقرر ہے۔ جناب مصباح الانظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر (8373984391) سمینار کے کوآرڈنیٹرس ہیں۔دیگر 2 سمینار بعنوان ’اردو بولنے والوں کو انگریزی زبان وادب کی تدریس ‘ اور ’سماجی علوم کی تدریس بذریعہ اردو، کا انعقاد بالترتیب20-21 فروری اور 5-6 مارچ 2020 عمل میں آئے گا۔