مانو میں اعلیٰ تعلیم کی تبدیلی پر ڈاکٹر فرقان خان قمر کاآج لکچر

   

حیدرآباد، 4 ستمبر (یواین آئی)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سابق صدر جمہوریہ ہند و ماہر تعلیم ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش کے موقع پر 5/ ستمبر 2019کوصبح 10 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں یوم اساتذہ لکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ پروفیسرنوشاد حسین، ڈین اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے بموجب ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر فرقان قمر،پروفیسر، سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی ٹکنالوجی، اساتذہ اور اعلی تعلیم کی تبدیلی کے زیر عنوان یوم اساتذہ لکچر دیں گے ۔ڈاکٹر فرقان قمر سابق میں سنٹرل یونیورسٹی آف ہماچل پردیش و یونیورسٹی آف راجستھان کے وائس چانسلر اور اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیزکے سکریٹری جنرل کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے ۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر اور ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار مہمانانِ اعزازی ہوں گے ۔ پروفیسر فاطمہ بیگم خیر مقدم اور مہمان خصوصی کا تعارف پیش کریں گی۔ پروفیسر نوشاد حسین پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالیں گے ۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود پروگرام کی کارروائی چلائیں گے ۔