حیدرآباد، 26؍ دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک کے پراجیکٹ کا آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سائوتھ سنٹرل ریجنل آفس(ایس سی آر او) کے ریجنل کنونشن ’’چھترا وشو کرما ایوارڈ- 2019‘‘ میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ انتخاب 13 دسمبر کو گیتانجلی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، کیسرا میں عمل میں آیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان پرنسپل پالی ٹیکنیک نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے لیے طلبہ کا مقابلہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشہور انجینئرنگ کالجوں کے ایم ٹیک اور بی ٹیک طلبہ سے رہا۔ اس طرح مانو پالی ٹیکنک پراجکٹ کا قومی کنونشن ’’چھترا وشو کرما ایوارڈ – 2019‘‘ کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ قومی سطح کا مقابلہ جنوری 2020 کے دوسرے ہفتے میں اے آئی سی ٹی ای کے ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔