مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد

   

لندن : مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پرتشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ائیرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعے کا علم ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات مارتے دیکھا جا سکتاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زمین پر گرے شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی جبکہ دیگرپولیس افسران تشدد کا واقعہ دیکھنے والوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اس پر بھی تشدد کیا۔