مانچسٹر سٹی کی 4-1 سے کامیابی

   

لندن۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برنلے کو 4-1 کی شکست سے دوچار کر دیا، گیبرئل جیزز کے دو گول سے فاتح ٹیم کو ترقی ملی، پھر چیمپئن بننے کے لیے پسندیدہ بن گئی۔ انگلش سرزمین پر فٹبال کے بڑے مقابلے جاری ہیں ۔ پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، گیبرئل جیزز نے چوبیسویں منٹ پہلے اور پھر پچاسویں منٹ گول کر سٹی کی جیت کی بنیاد رکھی۔ حریف کھلاڑیوں پر روڈری اور ماہریز کے گول سے دباؤ بڑھا ، میچ کے آخری منٹ برنلے کی طرف سے واحد اسکور ہوا۔ مانچسٹر سٹی کو 4-1 کی کامیابی کا بڑا انعام ملا۔

سری لنکائی ٹیم کی 8 ڈسمبر کو پاکستان آمد
کولمبو۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم دو ٹسٹ میچز کی تاریخی سیریز میں شرکت کیلئے 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز مقرر ہے جس کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 19 سے 23 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ کرکٹ سری لنکا نے دیموتھ کرونارتنے کی زیر قیادت صف اول کے بیشتر کھلاڑیوں پر مشتمل 16 رکنی سکواڈ کا گزشتہ ہفتے اعلان کردیا تھا ۔
جس میں سرنگا لکمل بھی شامل ہیں جو اس سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ تھے جس پر 2009 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے قریب گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔