حیدرآباد : تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے سینئر ترین ماوسٹ لیڈر وائی نارائنا کی پیر کی شب چھتیس گڑھ کے بستر کے جنگل میں کورونا سے موت کی اطلاع ہے تاہم ماوسٹ پارٹی کی جانب سے اس کی ہنوز تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔ہری بھوشن تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی سی پی آئی ماوسٹ کا سکریٹری تھا اور اس کو ماونوازوں کی فیصلہ سازالٹرا لفٹ ریولیشن پارٹی میں شامل کیاگیا تھا۔ہری بھوشن کا شمار سینئر ترین ماوسٹ کیڈر میں ہوتا تھا جس کا تعلق مختلف ریاستوں میں کئی معاملات سے رہا ہے۔ذرائع جو ماونوازوں کی سرگرمیوں پر نظررکھتے ہیں نے کہا کہ انہیں بستر کے جنگل میں ہری بھوشن کی موت کی باوثوق اطلاعات ملی ہیں۔سی پی آئی ماوسٹ سنٹرل کمیٹی نے 15جون کو بیان جاری کرتے ہوئے پولیس کے دعوی کی تردید کی۔پولیس نے کہا تھا کہ کئی ماونواز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔سنٹرل کمیٹی کے ترجمان ابھئے نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے اس کو ان کی پارٹی کے خلاف سیکوریٹی ایجنسیوں کے جان بوجھ کر کئے گئے پروپگنڈہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ ماوسٹ پارٹی اس کے وابستہ کسی کے کورونا سے متاثر ہونے کا اپنے طورپراعلان کرے گی۔