حیدرآباد: ماونوازوں کی 21 تا 27 ستمبر ہفتہ طویل تقاریب کے پیش نظرپولیس چوکس ہوگئی ہے ۔نکسلائٹس کے پیپلز وار گروپ کو 21ستمبر 2004کو ماوسٹ پارٹی کا نام دیاگیا تھا۔اس سلسلہ میں ماونوازوں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پمفلٹس دیکھے گئے جس میں 27تاریخ کو بھارت بند کی حمایت کی اپیل کے علاوہ دیگر اعلانات بھی کئے گئے ۔ماونوازوں کے اس یوم تاسیس کے پیش نظر چھتیس گڑھ کی سرحد کے قریب واقع تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بھدراچلم ایجنسی علاقوں چرلہ، دُوماگوڑم منڈلوں سمیت مُلگ ضلع کے وینکٹاپورم،واجیڈو منڈل میں پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔