ماؤنواز جوڑے نے خود سپردگی کی

   

بیجاپور : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ایک ماؤنواز جوڑے نے پولیس افسران کے سامنے خود سپردگی کی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج بتایا ہے کہ ضلع کے نَیمیڑ تھانہ حلقے کے باشندے جپّیلّی کانڑکاپارہ کے باشندے کورسا انیتا (29) اور کورسی لچّھو نے (32) نے گذشتہ شام پولیس افسر کملوچن کشیپ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر پنکج شکلا، ڈی ایس پی آشیش کُنجام کے سامنے خود سپردگی کی ہے ۔ خودسپرد کرنے والے دونوں ماؤنواز گنگالور ایریا کمیٹی میں سرگرم تھے ۔