ماں باپ اور بھائی کے انتقال سے دلبرداشتہ شخص کی خودسوزی

   

حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) ماں باپ اور بڑے بھائی کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود سوزی کرلی۔ اپل کے علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ نے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ راجو نے آج انتہائی اقدام کرلیا۔ راجو رامنتاپور علاقہ میں رہتا تھا جو پیشہ سے میکانک بتایا گیا ہے۔ کووڈ ۔ 19 کے سبب اس کے والدین اور بڑے بھائی کی موت ہوئی تھی اور وہ ان اموات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے آج دلبرداشتہ ہوکر خود سوزی کرلی۔