ماں صاحب، بالا صاحب کی کمی کا احساس

,

   

ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری سے قبل سپریا سولے کا بیان
ممبئی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کی چیف منسٹر مہاراشٹرا کی حیثیت سے حلف برداری سے قبل این سی پی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے جو این سی پی صدر شردپوار کی دختر ہیں، ٹوئیٹ کیاکہ ماں صاحب اور بالا صاحب آج ہم کو بہت یاد آرہے ہیں۔ ان سے محرومیت کا احساس شدت سے ہورہا ہے۔ یہ لوگ مجھ سے بے حد پیار کرتے تھے اور اپنی بیٹی سے زیادہ چاہتے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ان دونوں کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ شیوسینا ۔ این سی پی ۔ کانگریس نے مل کر ایک متحدہ حکومت تشکیل دی ہے۔