حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بچہ کی صحت کے لیے ماں کا دودھ نعمت ہے ۔ ’ ورلڈ بریسٹ ملک ویک ‘ کے پیش نظر وزیر صحت نے ماں کے دودھ کی اہمیت کو بیان کرنے کے لیے سکریٹریٹ میں ایک لوگو کی نقاب کشائی کی ۔ قومی خاندانی صحت کے جائزہ اعداد و شمار کے مطابق جہاں بچوں کو ماں کا دودھ فراہم کرنے میں قومی اوسط 63 فیصد وہی تلنگانہ 6 8 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ماں کا دودھ مستقبل میں بچوں کو بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس لیے ماں کے دودھ کو مائع سونا کہا جاتا ہے ۔ نومولود بچوں کو دودھ پلانے والی ماوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور دودھ پلانے والی ماؤں میں مستقبل میں چھاتی اور رحم کے کینسر کے بھی امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔ اس موقع پر بھارت سیرم اینڈ ویکسنیز لمٹیڈ کے سی ای او وشواناتھ سوروپ ہیلت سکریٹری رضوی اور دیگر نے شرکت کی ۔۔ ن