بارمیر ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک عورت نے اپنی پانچ نابالغ بیٹیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ چوہتن علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں 42 سالہ وانو دیوی نے پانچ بیٹیوں کو واٹر ٹینک میں ڈھکیل دیا اور پھر خود بھی اس میں کود پڑی۔
فری وائی فائی کا خوب استعمال
نئی دہلی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز کی 1606 اسٹیشنوں میں فراہم کی گئی فری وائی فائی سرویس کا ماہ مئی میں تقریباً 2.35 کروڑ یوزرس نے فائدہ اٹھایا۔ فری انٹرنیٹ کی سہولت کو جلد ہی مزید 4,791 اسٹیشنوں تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔
