حیدرآباد/22 اگسٹ ( سیاست نیوز) جون و جولائی میں معمول سے اضافی بارش کے بعد حیدرآباد میں ماہ اگسٹ نسبتا خشک رہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے مطابق گذشتہ تین ہفتوں میں معمول سے کم بارش ہوئی ۔ ڈاٹا کے مطابق اگسٹ کے پہلے ہفتے میں معمول سے 96 فیصد کم ‘ دوسرے ہفتے میں 89 فیصد کم اور تیسرے ہفتے میں 47 فیصد کم بارش ہوئی ۔ کچھ علاقوں بشمول عنبرپیٹ ‘ حمایت نگر اور گولکنڈہ میں مانسون میں کم بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بہادر پورہ اور بندلہ گوڑہ میں یکم جون 2021 کے بعد سب سے کم بارش ہوئی ہے ۔ ان علاقوں میں بحیثیت مجموعی معمول سے 12 فیصد کم بارش ہوئی ہے ۔ اضلاع میں بھی اگسٹ کے بعد سے معمول سے کم بارش ہورہی ہے ۔ صرف چند اضلاع جیسے نرمل ‘ جگتیال ‘ بھدرا دری کتہ گوڑم ‘ محبوب آباد ‘ کریمنگر ‘ راجنا سرسلہ اور کھمم میںگذشتہ ہفتے سے بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔
