ظہیرآباد اسلامک سنٹر میں جلسہ ، مولانا اعجاز محی الدین وسیم ،ڈاکٹر نجیب احمد فہمی کا خطاب
ظہیرآباد۔ 23/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد کے زیر اہتمام جلسہ استقبال رمضان بعنوان” ہم رمضان کیسے گزاریں؟ “کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا اعجاز محی الدین وسیم صدر و خطیب مسجد عزیز یہ مہدی پٹنم حیدر آباد نے کی اس موقع پر انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رمضان عنقریب ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے جو نیکیوں کا موسم بہار ہے ایمان و احتساب کے ساتھ اسکی بھر پور قدردانی کرنی چاہیے کیونکہ اللہ نے روزہ دار کا بدلہ خود دینے کا وعدہ کیا ہے ۔روزہ دار کی بڑی اہمیت ۔ہمیں نیکیوں میں سبقت لے جانے کی تیاری کرنی چاہئے۔ ڈاکٹرمحمد نجیب احمد فہمی ڈائریکٹر فہمی ہاسپٹل بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ تقوی پیدا کرتا ہے جسمانی نفسیاتی اور روحانی تبدیلی چاہتا ہے انہوں نے دو ٹوک کہا کہ روزہ دار اپنے پیٹ کو ڈسٹ بین نہ بنائیں جلسہ کا آغاز برادر محمد عدنان کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد محمد ناظم الدین غوری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلسہ کی غرض وغایت پیش کی ۔محمد شہباز الدین نے نظامت کی جبکہ معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے اظہار تشکرپیش کیا۔ اس موقع پر معززین شہر نوجوانوں و دیگر کی کثیر تعداد نے اپنی شرکت درج کروائی۔