۔90.3 لاکھ کورونا کیسیس درج ،گھنٹہ میں 165 اموات عالمی ریکارڈ
حیدرآباد ۔ ہندوستانی عوام اور طبی شعبہ کیلئے ماہ مئی انتہائی غضبناک رہا ہے ۔ جہاں روزانہ کورونا کے 4 لاکھ کیسیس درج ہوئے وہی گھنٹے میں اوسطاً 165 اموات ہوئی ہیں ۔ ساری دنیا میں ہندوستان بہت ہی دردناک دور سے گذرا ہے ۔ دنیا میں ایک ماہ کے دوران کسی بھی ملک میں اتنے کیسیس اور اموات درج نہیں ہوئے ۔ جتنے ہندوستان میں ہوئے ہیں ۔ صرف ایک ماہ میں ہی ملک میں 33 فیصد اموات ریکارڈ ہوئی ہیں ۔ گذشتہ ماہ مئی میں تقریباً 90.3 لاکھ کورونا کے کیسیس درج ہوئے ۔ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک ماہ کے دوران اتنے زیادہ کیسیس درج نہیں ہوئے ۔ اسی ایک ماہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1.2 لاکھ ہے ۔ جو کسی بھی ملک میں ایک ماہ میں مرنے والوں کی تعداد ہندوستان سرفہرست ہے ۔ جبکہ جاریہ سال جنوری میں امریکہ میں 99,680 اموات ہوئی تھی ۔ اس لحاظ سے ہندوستان میں گھنٹہ کو 165 اموات ہوئی ہیں ۔19 مئی کو سب سے زیادہ ریکارڈ سطح پر 4529 اموات ہوئی تھیں ۔ ساری دنیا میں سب سے زیادہ ایک ہی دن میں مرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔ سال 2020 میں ہندوستان میں مرنے والوں کی جملہ تعداد 1.48لاکھ تھی جو جاریہ سال صرف اپریل اور مئی میں تقریباً اتنی ہی تعداد میں اموات ہوئی ہیں ۔ ملک کے صدر مقام دہلی میں ماہ مئی کے دوران اموات کی شرح تشویشناک ہے جہاں اموات کا تناسب 2.9 فیصد رہا ہے ۔ وہی قومی سطح پر اموات کی شرح 1.3 فیصد رہی ۔ دہلی میں 8.090 اموات ہوئی اور تقریباً 2.8 لاکھ کورونا کیسیس درج ہوئے ۔