نئی دہلی، 20 نومبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی رائفل شوٹر ماہت سندھو نے ٹوکیو میں جاری 25ویں سمر ڈیفلیمپکس میں 50 میٹر ایونٹ میں سلور میڈل جیت کر تیسرا میڈل اپنے نام کر لیا۔ سندھو نے فائنل میں جگہ بناتے ہوئے کوالیفکیشن مرحلے میں ورلڈ ڈیف ریکارڈ بھی توڑا۔ انہوں نے فائنل میں 246.1 اسکور کرکے سلور میڈل جیتا، جبکہ چیکیہ کی ایلزکا سووبوڈووا نے 247.2 اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ہنگری کی میرا زوزانا بیاتوفسزکی نے 225.0 اسکور کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ دوسری ہندوستانی شوٹر نتاشا جوشی آٹھویں نمبر پر رہیں اور شوٹ آف میں باہر ہو گئیں۔ فائنل میں سندھو 14 شاٹس کے بعد چوتھے مقام پر تھیں۔ اگلے دو شاٹس کی سیریز میں انہوں نے یوکرین کی ویولیتا لیکوواکو پیچھے چھوڑتے ہوئے برونز مقام حاصل کی اور 20 شاٹس تک اسی مقام پر برقرار رہیں۔ اس کے بعد 9.8 اور 10.2 اسکورکے ساتھ وہ سلور موقف میں آگئیں، کیونکہ ہنگری کی شوٹرکے 9.4 اور 9.8 اسکور انہیں مزید اوپر نہ لے جا سکے۔ سندھو نے آخر میں 10.0 اور 10.7 اسکورکیا، مگر وہ سووبوڈووا کے مجموعی اسکورتک نہ پہنچ سکیں، جنہوں نے اپنے آخری دونوں شاٹس بھی 10 پوائنٹس میں مکمل کیے۔ اس سے قبل کوالیفکیشن میں سندھو نے چھ سیریز میں619.7 اسکور کے ساتھ نیا ڈیف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، جبکہ نتاشا جوشی نے 611.6 اسکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ بنائی۔ شوٹنگ میں ہندوستان کی مجموعی میڈلسکی تعداد ٹوکیو میں 12 ہوگئی ہے، جن میں سے تین سندھو نے جیتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 10 میٹر مکسڈ ٹیم ایونٹ میںگولڈ اور10 میٹر انفرادی ایونٹ میں سلور جیت چکی ہیں۔