ماہر تعلیم ساوتری بائی پھولے کو خراج عقیدت

   

مدہول 4/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرجی یو کے ٹی باسر میں 192 ویں ساوتری بائی پھولے جینتی کی تقریب منعقد کی گئیں ہندوستان کی پہلی استاد، سماجی مصلح اور ماہر تعلیم ساوتری بائی پھولے کا پروگرام باسر ٹریپل آئی ٹی ویمن سیل کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ڈائریکٹر پروفیسر ستیش کمار نے ساوتری بائی کی تصویر کو پھولوں کے ہار چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ خواتین کی ماہر تعلیم ساوتری بائی پھولے ملک کی ایک یادگار مصلح ہیں، ہندوستانی سماجی مصلح، ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ ان کی خدمات پورے ملک کے لیے یادگار ہیں ویمن سیل کنوینر ڈاکٹر پوانی، ممبران ڈاکٹر رامادیوی، ڈاکٹر ارونا جیوتی، مسز ساریکا، مسز سوپنا، مسز ناگا لکشمی، ڈین ڈاکٹر چندر شیکھر اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
یلاریڈی میں مفت عینکوں کی تقسیم
یلاریڈی /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میں آج کانگریسی قائد مدن موہن کے ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتہ بالاگوڑ فنکشن ہال میں منعقدہ مفت آنکھوں کے طبی کیمپ سے استفادہ کرنے والے غریب 500 افراد کو آج مفت آنکھوں کے چشمے تقسیم کئے گئے ۔ عوام نے مدن موہن کے ٹرسٹ کے اس کام کی ستائش کی ۔