میڈرڈ : ہسپانوی کیمیادان ’رافیل لوکھ‘ کو اسپین کی ’کورڈوبا یونیورسٹی‘ نے اگلے 13 برسوں کے لئے بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورڈوبا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق رافیل لوکھ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب اور روس کے اداروں میں بطور محقق کام کرنے کی منظوری دی ہے۔یونیورسٹی کے مطابق رافیل لوکھ پہلے ہی ان کے ساتھ معاہدے میں تھے، اس کے باوجود انہوں نے سعودی عرب اور روس کی جامعات کے ساتھ سالانہ 76 ہزار ڈالر کے عوض معاہدہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ ماہر کیمیادان رافیل لوکھ کا شمار دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک تقریباً 700 سے زائد مطالعات شائع کئے ہیں، جن میں سے 110 مطالعات گزشتہ برس جبکہ رواں سال اب تک 58 مطالعات شائع کر چکے ہیں۔