ماہرین تعلیم اور دانشوروں کی وائسچانسلر اردویونیورسٹی ملاقات

   

حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تعلیمی شعبہ کے ماہرین اور دانشوروں کے ایک وفد نے وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی سید عین الحسن سے ملاقات کی ۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ ، زبان کے تحفظ اور سماجی و تعلیمی ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر یوسف ملا صدرنشین تلنگانہ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز پروموشن ، ماہر تعلیم ڈاکٹر کے ایچ سلمانی ، ڈاکٹر ذیشان عباس رضوی ایڈیٹر ایجوکیشن ٹوڈے ، عامر اسلم احمد خاں ڈائرکٹر اے بی پراپرٹیز اینڈ انفرا گروپ نے یونیورسٹی کے بہتر مستقبل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی۔ پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ ہندوستان کے لسانی ورثہ کا تحفظ اور فروخت کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے دانشوروں سے اظہار تشکر کیا ۔ ر

پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کرنا یونیورسٹی کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایسے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے جس میں تحقیق کو فروغ ملے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی سرگرمیوں سے واقف کرایا۔ ر