مایاوتی نے 3زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ دوہرایا

   

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل کسانوں اور حکومت کے درمیان ہوئی بات چیت سے کوئی نتیجہ نہ نکلنا تشویش کا باعث ہے ۔مایاوتی نے آج اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کافی وقت سے دہلی کی سرحد پر تحریک کررہے کسانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان بات چیت کل ایک بار پھر بے نتیجہ رہی جو کافی تشویشناک ہے ۔مرکزی حکومت سے دوبارہ اپیل ہے کہ نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی کسانوں کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے اس مسئلے کا حل نکالے۔