نئی دہلی: صدر جمہوریہ الیکشن 2022 سے متعلق کل اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد اپوزیشن نے امیدوار کے طور پر یشونت سنہا کے نام کا اعلان کیا۔ اس میٹنگ میں جے رام رمیش ، شرد پوار ، ڈی راجہ، پرفل پٹیل، سیتا رام یچوری، ملیکا ارجن کھڑگے، رندیپ سرجے والا، حسنین مسعودی ، رام گوپال یادو، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت کئی لیڈران نے شرکت کی۔ عام آدمی پارٹی اور شیو سینا میٹنگ میں نہیں تھیں، لیکن دونوں جماعتیں یشونت سنہا کی حمایت کریں گی۔