متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ سے مسلسل کمی کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

   

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے تین ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد نومبر کے لیے 29 فلوس فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں 28 فلوس فی لیٹر کمی کی گئی تھی جب کہ ستمبر اور اگست میں بھی 12 سے 14 فیصد کمی کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ 100 فلوس کا ایک درہم بنتا ہے۔تاہم نومبر میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوپر پٹرول فی لٹر 3.32 درہم، اسپیشل پٹرول 3.20 درہم اور ای پلس 91 پٹرول 3.13 فی لیٹر ہوگیا یعنی پاکستانی روپوں میں 200 روپے فیلیٹر پٹرول ہوگیا۔متحدہ عرب امارات میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 3.98 فی لیٹر ہوگئی جو کہ تقریباً 240 پاکستانی روپے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ہر ماہ کے آخری ہفتے میں آئندہ ماہ کے لیے پٹرول کی قیمتوں کا تعین سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امارات میں سردیوں کے موسم میںقیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ وہاں پٹرول کی قیمت 2.10 قطری ریال فی لیٹر ہے جو پاکستانی روپوں میں 128 روپے بنتے ہیں۔