دبئی : متحدہ عرب امارات مین پیر کے روز بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX 2023) کے سولہویں سیشن اور میری ٹائم دفاعی نمائش (NAVDEX 2023) کے ساتویں سیشن کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا گیا ۔یہ دونوں نمائشیں “ADNEC” گروپ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے تعاون سے ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 5 دنوں کے لیے منعقد کی ہیں، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی 1,350 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔اس سال کے سیشنز میں 65 ممالک حصہ لے رہے ہیں، جن میں پہلی بار 9 نئے ممالک شامل ہیں، جن میں ازبکستان، آئرلینڈ، نائجیریا، مونٹی نیگرو، لتھوانیا، کویت، بنگلہ دیش، کولمبیا اور موناکو شامل ہیں۔