متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر کا شیخ زید مسجد کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکہ کی خاتون سفیر مارٹینا اسٹرونگ نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ کو گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی سفیر نے دارالحکومت ابوظبی میں شیخ زید مسجد کے دورے کے موقع پر مسجد کے ثقافتی پیغام سے واقفیت حاصل کی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر کو شیخ زید گرینڈ مسجد سینٹر کی منفرد اشاعتوں میں سے ایک کتاب ’اسپیس آف لائٹ‘ کی ایک کاپی بھی پیش کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے میں کام کر چکی ہیں اور وہ عراق، بلغاریہ اور پولینڈ میں بھی تعینات رہ چکی ہیں۔