متحدہ عرب امارات میں سرگرمیوں پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ

   

ابوظہبی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی پولیس نے مقامی شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ سماجی ذرائع ابلاغ پر بدگوئی کرنے کے نتیجہ میں 5 لاکھ درہم تک یا عدم ادائیگی کی صورت میں تین سال سزائے قید دی جاسکتی ہے جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے اُنھیں کم از کم ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ یا ایک سال کی سزائے قید کا سامنا رہے گا۔ الرویا کی اطلاع کے بموجب کمیونٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے نے کہاکہ جو لوگ خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازم یا خانگی ملازم کے ساتھ بدگوئی کریں گے اُنھیں جارحانہ جرائم کے مرتکبین کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ خبر کے بموجب یہ ایک انتہائی اہم پراجکٹ ہے۔ دفتر برائے روابط عامہ اور اُس کے عہدیدار شخصی طور پر مناسب تنقیحات کرتے رہیں گے تاکہ اُن افراد کو گرفتار کیا جاسکے جو عوام کی اِس سلسلے میں مدد کرتے ہوں۔