متحدہ عرب امارات کے صدر کا ترکیہ اور ترک عوام سے اظہار یکجہتی

   

دوبئی : متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد صدر رجب طیباردغان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ویم کی خبر کے مطابق النہیان نے صدراردغان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ النہیان نے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برادر ترک عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ حملہ میں زخمی ہونے والے سیکوریٹی فورسز کی جلد صحت یابی کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے ترکیہ اور ترک عوام کے دعا کی کہ اللہ کریم آپ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔