متنازعہ فلم ’دھریندر 2‘ میں کام کرنے سے انیل کپور کا انکار؟

   

ممبئی ۔ 16؍مارچ ( ایجنسیز )بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے متنازعہ فلم’دھریندر‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی۔انیل کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلمساز آدتیہ دھر نے انہیں فلم میں کیمیو کیلئے پیشکش کی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یہ پیشکش پسند تھی لیکن میں اس سے پہلے ہی ایک پراجکٹ کیلئے معاہدہ طے کر چکا تھا۔ اداکار نے کہا کہ صرف ٹیلنٹ ہی انسان کی کامیابی کو یقینی نہیں بناتا بلکہ پیشہ ورانہ وعدوں کا احترام بھی بہت ضروری ہے۔انیل کپور کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ اب انیل کپور کی جگہ فلم میں عمران ہاشمی کی خصوصی انٹری ہوسکتی ہے۔