متنازعہ ٹیکزیشن ترمیمی قانون لوک سبھا میں متعارف

   

نئی دہلی : لوک سبھا میں آج اپوزیشن کی سخت مخالفت، ہنگامہ اور نعرہ بازی کے دوران ٹیکزیشن ترمیمی قانون سے متعلق بل 2021 پیش کیا گیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔ 4 بار التواء کے بعد شام 5 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اراکین ہنگامہ کرنے لگے لیکن پریسائیڈنگ آفیسر رما دیوی نے وزیر فینانس نرملا سیتارام کو ترمیمی قانون پیش کرنے کی اجازت دی۔