یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گول لنگال، ناگی ریڈی پیٹ، وینکم پلی، دھرماریڈی، بلارم علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس پارٹی ارکان مختلف حادثوں میں فوت ہوئے۔ یلاریڈی رکن اسمبلی نریندر نے پارٹی رکنیت رکھنے سے منظور کئے بیمہ چیکس کو متوفیوں کے گھر گھر جاکر متاثرہ خاندان کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنے ارکان کے ساتھ ہمیشہ ساتھ کھڑی ہے۔ اس کی رکنیت سے ہی آج حادثاتی بیمہ اسکیم سے مہلوکین کے خاندان کو فی کس دو لاکھ روپے منظور کئے گئے۔ رکن اسمبلی سریندر نے منڈل کے تانڈور علاقہ سے تعلق رکھنے والے تین صحت خرابی کے افراد کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے منظور کئے گئے۔ تین لاکھ 24 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی، زرعی سوسائٹی چیرمین نرسملو، گنگا ریڈی، کرشنا سینو، قائدین میں پرتاپ ریڈی، سدیا، یادگیری، مرلی، پرواین، شوبھاکر ریڈی، سریدھر گوڑ اور منڈل کے دیگر پارٹی ارکان موجود تھے۔